آج شیخ عبد الرحیم لمبادا دامت برکاتہم العالیہ(شیخ الحدیث دار العلوم بری/لنڈن) نے امیر المؤمنین فی الحدیث شیخ یونس صاحب جونپوری رحمہ اللہ کے بارے میں ایک زبردست واقعہ بتایا کہ ایک مرتبہ شیخ العرب والعجم مولانا علی میاں ندوی رحمہ اللہ کو کیسی حدیث کے حوالہ کی تلاش تھی بہت سارے علمائے کرام کے پاس تلاش کروایا مگر حوالہ نہیں ملا۔۔
بالآخر مولانا علی میاں صاحب ندوی رحمہ اللہ نےشیخ الحدیث شیخ زکریہ رحمہ اللہ خط بھیجا کہ مجھے فلاں حدیث کا حوالہ مطلوب ہے،شیخ زکریہ رحمہ اللہ نے شیخ یونس جونپوری رحمہ اللہ کو حوالہ تلاش کرنے کا کام سپرد کیا۔۔ کچھ ہی دیر میں شیخ یونس صاحب جونپوری رحمہ اللہ نے وہ حوالہ تلاش کر لیا۔ شیخ الحدیث شیخ زکریہ نے اسی خط کے پیچھے حوالہ لکھ کر بھیج دیا کہ یہ حوالہ مولانا یونس نے تلاش کیا ہے-
ایک دن علامہ ندوی رحمہ اللہ سہارنپور تشریف لائے تو کہا مجھے اس مولانا سے ملنا ہے جسنے حوالہ تلاش کرکے بھیجا تھا،شیخ زکریہ رحمہ اللہ نے شیخ ینوس جونپوری رحمہ اللہ کو بلایا،شیخ یونس صاحب جونپوری رحمہ اللہ نے پیوند لگے کپڑے پہنے ہوئےتھے تو انکو دیکھ کر علامہ ندوی نے کہا یہ نہیں مجھے اس مولانا سے ملنا ہے جس نے حوالہ تلاش کرکے بھیجا تھا،تو شیخ زکریہ رحمہ اللہ نے فرمایا وہ مولانا جسنے حوالہ تلاش کیا تھا وہ یہی نوجوان(شیخ یونس صاحب جونپوری رحمہ اللہ) ہے۔۔اللہ اکبر
(Shaykh Abdul Raheem)
کتبہ:- #ابن_محمد

Comments
Post a Comment