انوکھی عید


صائمہ تسمیر

ان سے ملیے !
یہ ہیں ہماری خالہ جان + ساس امی کی پوتیاں،جو اراکان کے ٹاؤن بوتھی دونگ میں مقیم ہیں ،ان کے چاروں طرف کے علاقوں میں آگ وخون کا کھیل جاری ہے ۔الحمدللہ ان کا علاقہ فی الحال اس خونی کھیل سے محفوظ ہے مگر کرفیو کے باعث  یہ گھروں میں محصور ہیں ۔قربانی کرنے اور عید کی نماز  پر حکومت نے گرفتاری اور جرمانے کی دھمکی دی ہے ،بغیر نماز بغیر قربانی یہ انوکھی عید منارہے ہیں ۔آج عید کے دن بھی مچھلی ان کا رزق بنا۔آج صبح بات ہوئی تو بڑی والی نے کہا :
"چھوٹی امی ! ہمارے لیے دعا کرنا ،ہم باہر نکل سکیں ،کھیل سکیں، ہم نے عید کے کپڑے بھی نہیں پہنے ،گوشت بھی نہیں کھایا !"
اس معصوم کی معصومانہ انداز میں اپنے دکھ کے اظہار پر  میں ایک حرف تسلی بھی نہ کہہ سکی ،زبان ہی گنگ ہوگئی ۔دل سے آہ نکلی اورفقط اتنا ہی کہہ پائی کہ
"جی بیٹا ! ضرور دعا کرونگی "۔
#SAVEROHINGYA

Comments