جب آنکھیں خشک ہو گئیں....

جب آنکھیں خشک ہو گئیں....
(انورغازی)
السلام علیکم... ہم نے 3دن ضلع تھر پارکر کے مختلف علاقوں میں گزارے.. اس دورے کا مقصد تھری بھائیوں کی مشکلات کا جائزہ لینا تھا.. ان کو اس وقت 5بڑے مسائل کا سامنا ہے.. سب سے اہم مسئلہ میٹھے پانی کا حصول ہے.. دوسرا صحت ہے.. تیسرا خوراک ہے.. چوتھا تعلیم ہے.. پانچواں معاش ہے.. تھر میں گھومتے ہوئے ایسے لگتا ہے جیسے صدیوں پہلے پتھر کے دور میں جی رہے ہیں.. نہ بجلی، نہ گیس، نہ روڈ،نہ ہسپتال، نہ..... ہم نے ان تین دنوں میں ہر اعتبار سے تھر اور تھریوں کا جائزہ لیا ہے.. 32کے قریب ویڈیو انٹرویوز لئے ہیں.. تھر میں فلمائے گئے اور عکسبند گئے دلدوز مناظر دیکھ کر آپ کو ایتھوپیا اور افریقہ کے بھیانک مناظر یاد آجائیں گے.. ہم نے تاریخ میں پڑھا تھا کہ صومالیہ اور ایتھوپیاکے قحط کے دوران امدادی کارکنوں نے ایسے مناظر دیکھے کہ روتے روتے ان کی آنکھیں خشک ہوگئیں.. تھر کا قحط اور تھری لوگوں کی حالت زار دیکھ کر ہم بھی آبدیدہ ہوگئے، ہماری آنکھوں نے بھی ساون بھاوں برسا دیا... دیکھیں! تپتی ریت پر ننگے پاوں تھر کا یہ معصوم بچہ....زبان حال سے کیا کہہ رہا ہے...؟؟؟؟؟؟؟

Comments