سالارِ ادب.... احمد عدنان طارق

سالارِ ادب... احمد عدنان طارق 
خواجہ مظہر نواز صدیقی 


پاکستان میں ادب اطفال کے نامور ستارے اور اس شعبے کے سالار، احمد عدنان طارق صاحب کی آج پورے تیس منٹ کی کال موصول ہوئی. ان سے خوشگوار ماحول میں خیر سگالی کے جذبے کے ساتھ بات چیت ہوئی. انہوں نے خاکسار کو اپنے حالیہ علمی و ادبی کارناموں بارے آگاہ کیا. ادب اطفال میں بہت کم عرصے میں انہوں نے کارہائے نمایاں سر انجام دیئے ہیں.  عدنان طارق صاحب ہر ماہ کم و بیش 100 کہانیاں لکھتے آرہے ہیں. ان کا اوڑھنا بچھونا ادب تخلیق کرنا بن چکا ہے. ان کی شخصیت ایک مکمل تحریک بن چکی ہے. ان کا کہنا تھا کہ سال رواں کے آخر تک ان کی ادب اطفال میں کئی نئی کتب منظر عام پر آ جائیں گی اور ادب اطفال کی ترقی و بہتری اور فروغ کے لیے ان کے پاس کئی مفید تجاویز بھی ہیں. میرا ماننا ہے کہ پاکستان میں ان کا نام ادب اطفال میں عروج حاصل کر چکا ہے. وہ ملک بھر میں ادب اطفال کے سفیر کی حیثیت سے جانے اور پہچانے جا رہے ہیں. انہوں نے بتایا کہ وہ بیشتر قومی و بین الاقوامی سیمیناروں میں ادب اطفال کے نمائندے کی حیثیت سے شرکت کر رہے ہیں. ان کی لگ بھگ تیس کتابیں زیر طبع ہیں. مستقبل میں وہ اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے کوشاں رہیں گے. اسی مقصد کے لیے وہ ایک ادارہ تشکیل دینے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں.
 احمد عدنان طارق بھائی اللہ کرے زور قلم اور زیادہ....

Comments