14اگست کا اصل پیغام
(انورغازی)
میرے کلمہ گو ہم وطنو! السلام علیکم۔ 14اگست ایک مرتبہ پھر آیا ہے، اور جن حالات میں آیا ہے یہ بتانے کی ضرورت نہیں۔ دیکھیں! اصول، ضابطہ، قانون ،طریقہ کار، اور رواج و دستور یہی چلا آ رہا ہے کہ کوئی بھی ملک، شہر، ادارہ ،گھر، کمپنی وغیرہ بنانا بڑوں کا کام ہوتا ہے، لیکن اس کی حفاظت اور دیکھ بھال کرنا ان کے بعد آنے والی نسلوں کا کام ہوتا ہے۔ پاکستان ہمارے آباءو اجداد نے خون کی قربانیاں دے کر حاصل کیا تھا۔ ہمارے باپ دادا نے 1965اور 1971 میں دشمنوں کے ٹینکوں تلے اپنی جانیں دے کر پاکستان بچایا۔
میرے بھائیو! پاکستان صرف حکمرانوں کا نہیں بلکہ ہم سب پاکستانیوں کا گھر ہے۔ جب پاکستان ہم سب کا گھر ہے تو پھر اس کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں سمیت ہر قسم کی حفاظت بھی ہمارے ذمے ہے۔
اگر بنظر غائز جائزہ لیں تو اس وقت پاکستان پر ہر طرف سے اور ہر لحاظ سے دشمن کی یلغار ہے۔ استعماری طاقتیں پاک وطن کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ اسی وجہ سے ملک میں قومیت، عصبیت، صوبائیت، لسانیت اور فرقہ واریت کو فروغ دلوایا جارہا ہے، جس کی وجہ سے پورے ملک میں انتشار، انارکی، بدامنی، خوف، بے یقینی اور افراتفری کی فضاءبن رہی ہے۔
ایسے حالات میں مدارس، علمائے کرام، صوفیائے عظام، محراب ومنبر سے وابستہ افراد، جج صاحبان، وکلاءبرادری، صحافیوں، دانشوروں، اسکالروں، کالج یونیورسٹی کے طلباءو اساتذہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، صنعت کاروں، سیاستدانوں، مزدوروں، سول سوسائٹی کے لوگوں....گویا ہر محب وطن پر لازم ہے کہ وہ پاک وطن کے خلاف ہر قسم کی سازش کو باہم متحد ہوکر ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرےں۔ اس کی حفاظت کریں۔ اس کی قدر کریں۔ اس کے بکھرے ہوئے گیسوں سنواریں۔
ریاست مدینہ کے بعد اسلام کے نام قائم ہونے والی مملکت پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اسی میں ہم سب کی بقا ہے ۔یہی قوم کی اپنے وطن کے ساتھ وفاداری ہے۔ اور ہمارا دین بھی یہی درس دیتا ہے۔ ملک و ملت کے ساتھ یہی وفاداری کا تقاضا ہے۔ پاک وطن کے گھمبیر اور مشکل ترین حالات کا حل بھی اسی میں پوشیدہ ہے۔ اس 14 اگست کا اصل پیغام یہی ہے۔
٭٭٭

Comments
Post a Comment