اصلاحاتِ اصطلاحاتِ بقرعید:
================
بقرعید کے لیے اردو میں چار الفاظ استعمال ہوتے ہیں:
(1) عید الاضحیٰ (2) بقرعید (3) بڑی عید (4) عید قربان
اول الذکر عربی الاصل ہے ، دوسرا اور تیسرا اردو ترکیب ہے ، جبکہ لفظِ اخیر خالص فارسی ترکیب ہے۔
"بقرعید" بھی درست ہے اور "بقرہ عید" بھی اور اگر بکراعید لکھنا ہو تو واوین میں لکھا جائے تاکہ قاری سمجھ جائے کہ یہ قصدا لکھا گیا ہے۔
"عید الضُحٰی" کی بنسبت "عید الاضحٰی" کہنا بہتر ہے ، کیونکہ اَضحٰی جمع ہے اَضحاۃ (بکری) کی اور کتبِ احادیث میں اَضحی ہی ملتا ہے ، جبکہ "ضُحی" زیادہ تر چاشت کی نماز کے لیے بولا جاتا ہے ، اگرچہ "عید الضُحٰی" کہنا بالکل غلط بھی نہیں ، کیونکہ "ضَحِیّہ" کی طرح "ضُحیٰ" کا ایک ترجمہ "قربانی کا جانور" بھی ہے ، ان کی جمع "ضَحایا" ہے ، تاہم "عید الضُحٰی" کہنا روز مرہ کے خلاف سمجھا جائے گا۔
================
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری

Comments
Post a Comment